Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنارہا ہے، وزیر صحت

Now Reading:

پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنارہا ہے، وزیر صحت
ندیم جان
Advertisement

وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں COP-28 کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن شریک چیئرمین مسٹر بل گیٹس سے وزیر صحت ندیم جان کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر صحت نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں ڈاکٹر ندیم جان نے پاکستان میں جاری پولیو ویکسینیشن مہم سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام ہو رہا ہے، پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہا ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بچوں تک ویکسین کی سو فی صد رسائی کو یقینی بنانے بھر پور اقدامات جاری ہیں، پولیو کے خاتمے کے بعد پولیو ورکرز کی خدمات کو دوسرے پروگراموں میں استعمال کی جائیں گی۔

وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ مادر اینڈ چائلڈ ہیلتھ نیوٹریشن اور فیملی پلاننگ میں ورکرز کی خدمات  لینے کیلیے جامع منصوبہ بنایا ہے۔

Advertisement

ملاقات میں بل گیٹس نے وزیر صحت کے اس جامع منصوبے کی تعریف کی جبکہ ڈاکٹر ندیم جان نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کرادار کو بھی سراہا۔

Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور پولیس کا شہد ائے پولیس کی قربانیوں کو شاندار اور منفرد خراجِ تحسین
آخری حملہ ایوان صدر سے ہوا ہے، سینیٹر رضا ربانی
خیبر پختونخواہ کے محکمہ تعلیم کا بڑا فیصلہ، اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی
رانا آفتاب کا وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب تسلیم کرنے سے انکار
مریم نواز نے وزیراعلیٰ آفس کا چارج سنبھال لیا، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
مسلم لیگ ن نے ایم کیوایم پاکستان کے مطالبات سے اتفاق کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر