Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سے نکاح سے پہلے کئی بار ملے، عون چوہدری

Now Reading:

سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سے نکاح سے پہلے کئی بار ملے، عون چوہدری

سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سے نکاح سے پہلے کئی بار ملے، عون چوہدری

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعویٰ کیا جس کے بعد استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عون چوہدری نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے اس دعوے کو صدی کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عون چوہدری نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعویٰ اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، قوم کا خود لیڈر بولنے والا جھوٹ بولے تو میرا فرض ہے کہ سچ سامنے لاؤں۔

عون چوہدری نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پول کھولے تو انہیں شرم سے  سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سے نکا ح سے پہلے درجنوں بارے ملے بھی اور دیکھا بھی۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی قران پر حلف دیدیں کہ انہوں نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نکاح سے پہلے چہرہ نہیں دکھایا، میں خود سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ملاقات کے لئے  لے کر جاتا رہا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ میں کتنا گریں گے کہ قرآن اٹھانے تک پہنچ گئے۔

عون چوہدری نے کہا کہ سابق تعلق کا لحاظ رکھ رہا ہوں ورنہ ایسے راز کھولوں کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا گند دنیا کے سامنے آجائے، سابق چیئرمین بشری بی بی کو ایک بار نہیں کئی بار نکاح سے پہلے ملے، گھنٹوں ملاقات کرتے رہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے اللہ کا شکر ہے کہ ان کو وقت پر ہی چھوڑ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین پی ٹی آئی کے لئے بیرسٹر گوہر علی کی نامزدگی بھی ان کے اندر کے خوف کی عکاس ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے کسی اہل شخص کو پارٹی میں مقام دینا ہی نہیں چاہتے، ملک میں شر پھیلانے اوراداروں سے تصادم کرنے والے کے خلاف آواز بلند کرنا ملک سے وفا کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سائفر کیس سے متعلق سماعت کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بشرٰی بی بی سے متعلق جھوٹے الزامات لگائے گئے، بشریٰ بی بی کے سابق خاوند کےذریعے جھوٹے الزامات لگائے گئے،  بشریٰ بی بی کے سابق شوہرکو ٹی وی پروگرامزمیں بٹھا کر مختلف قسم کی باتیں کروائی گئیں، قسم اٹھانے اور قرآن پرہاتھ رکھنے کے لیےتیارہوں، بشریٰ بی بی کو اس دن دیکھا جب میرا نکاح ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر