Advertisement

سندھ میں کھاد کا بحران، خورشید شاہ نگران حکومت پر برس پڑے

خورشید شاہ

سندھ میں کھاد کا بحران، خورشید شاہ نگران حکومت پر برس پڑے

سکھر: سندھ میں کھاد کا بحران اور تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کو ہٹائے جانے پر خورشید شاہ نگران حکومت پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز سے خصوصی بات چیت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے نگران حکومت سندھ کو نالائق اور نااہل قرار دے دیا۔

خورشید شاہ نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نگران حکومت کا کام نہیں کہ تعلیمی بورڈز کا نظام ریونیو ڈپارٹمنٹ کو دیا جائے، سندھ میں ریونیو ڈپارٹمنٹ نے منہ کالا کیا ہوا ہے، ریونیو ڈپارٹمنٹ نے خانہ خراب کیا ہوا ہے، انکا نام کرپشن میں آتا ہے اور کرپشن عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ سندھ سابق جسٹس رہے اُنہیں ایکشن لینا چاہیے، نگران حکومت کا کام صوبے کے نظام چلانا ہے تبدیلیاں کرنا نہیں، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز تعلیمی بورڈ کا نظام چلائیں۔

یوریا کھاد کا بحران

Advertisement

خورشید شاہ نے کھاد کے بحران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں یوریا کھاد کا اشو ہے یوریا کھاد نہیں مل رہی ہے، ہم ڈپٹی کمشنر اور کمشنر سے بات کرتے کہ کھاد بہت مہنگے داموں مل رہی ہے، کھاد کی بوری ساڑھے پانچ ہزار میں نہیں مل رہی ہے، کھاد کی بلیک مارکیٹنگ ہورہی ہے نگران حکومت کچھ نہیں کررہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نگران منسٹرز سے بات کرو تو ملتے نہیں، کہتے ہیں کہ ہم نگران وزیر ہیں ہم کیا کریں، سچی بات ہے کہ نگران حکومت نے تباہی مچا دی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ نگران حکومت نہیں نالائقی چل رہی ہے، نگران حکومت کی نااہلی کے سبب بہت بڑی پرابلم ہورہی ہے، نگران وزیر اعلیٰ کو نوٹس لینا چاہیے تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ہٹانا ان کا کام نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version