
نگران حکومت کے اماراتی حکومت کے مالی جرمانے سے بچنے کے لئے اقدامات
اسلام آباد: نگران حکومت نے اماراتی حکومت کے مالی جرمانے سے بچنے کے لئے اقدامات کرلئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا پیڈاپ کیپٹل بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم متحدہ عرب امارات حکومت کی شرط پوری کرنے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کا اتھورائزڈ شیئر کیپٹل 8 ارب سے بڑھ کر 9 ارب روپے ہوجائے گا جبکہ سلک کا پیڈ اپ کیپٹل 6 ارب 20 کروڑ سے بڑھا کر8 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کی ریگولیٹری شرط پوری کرنا ضروری ہے، شرط پوری کرنے میں تاخیر پر اسٹیٹ لائف انشورنس کو مالی جرمانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای قوانین کے تحت انشورنس کمپنز کا پیڈ اپ کیپٹل 100 ملین درہم سے کم نہیں ہونا چاہیے جبکہ اس وقت سلک کا پیڈ اپ کیپٹل یو اے ای حکومت کے مقرر کردہ حد سے کم ہے۔
حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ درہم کے مقابلے روپے کی مسلسل بےقدری سے پیڈ اپ کیپٹل کشارٹ فال ہوا، اسٹیٹ لائف انشورنس گلف زون برانچ کے ذریعے یو اے ای میں آپریٹ کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News