Advertisement

ایم کیو ایم نے اپنے قومی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا

ایم کیو ایم

ایم کیو ایم نے اپنے قومی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے اپنے امیدواران کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اپنے امیدواران فائنل کر لئے۔

درج ذیل امیدواران کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ضلع کورنگی کے حلقہ این اے 232 سے آسیہ اسحاق، حلقہ این اے 233 سے جاوید حنیف، ابو بکر حلقہ این اے 234 اور اقبال محسود حلقہ این اے 235 سے ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔

ضلع شرقی میں حلقہ این اے 236 پر حسان صابر، حلقہ این اے 237 پر رؤف صدیقی، حلقہ این اے 238 پر صادق افتخار، حلقہ این اے 240 پر ارشد وہرہ بھی ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

Advertisement

اس کے علاوہ ضلع جنوبی کے حلقہ این اے 241 سے فاروق ستار، حلقہ این اے 242 سے مصطفیٰ کمال، این اے 243 ڈسٹرکٹ کیماڑی سے ہمایوں عثمان، حلقہ این اے 244 سے فاروق ستار، این اے 245 سے حفیظ الدین جبکہ حلقہ این اے 246 سے امین الحق اور حلقہ این اے 247 سے مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔

Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی حلقہ این اے 248، حلقہ این اے 249 سے احمد سلیم صدیقی اور این اے 250 سے فرحان چشتی ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version