Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

Now Reading:

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

پشاور: انتخابی نشان بحال نہ کرنے اور سرٹیفیکیٹ فوری طور پر ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت درخواست دائر کی جس میں چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹری اور ممبران الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔

توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے ابھی تک پی ٹی آئی کا سرٹیفیکٹ ویب سائٹ پر جاری نہیں کیا، الیکشن کمیشن عدالتی فیصلے سے باخبر ہے، اسکے باوجود شائع نہیں کیا۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ عدالت کے واضع احکامات کے باوجود فریقین پی ٹی آئی کے عام انتخابات کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے قانونی ٹیم کو فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

گزشتہ روز پشاورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنایا تھا، پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو سرٹیفیکٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا تھا۔

پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اورانتخابی نشان واپسی کیخلاف کیس کی سماعت کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کردیا تھا۔

بعدازاں 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر