Advertisement

ہم اقتدار میں آنے کیلئے اِدھر اُدھر نہیں دیکھتے، تاج حیدر

تاج حیدر

ہم اقتدار میں آنے کیلئے اِدھر اُدھر نہیں دیکھتے، تاج حیدر

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آنے کے لئے اِدھر اُدھر نہیں دیکھتے۔

تاج حیدر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک نظریاتی پارٹی ہیں جمہوریت ہماری سیاست ہے، ہم اقتدار میں آنے کے لئے ادھر ادھر نہیں گئے ہم عوام میں جاتے ہیں، چئرمین اور آصفہ بی بی عوام میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم استحصال کا خاتمہ چاہتے ہیں، سرمائے کو گردش میں رکھنا چاہتے ہیں، مختلف جماعتیں پیسے والے لوگوں کو جمع کر کے الیکشن کرا دیتے ہیں، وہ سیاسی لوگ نہیں ہوتے لوگوں کی کیا خدمت کریں گے۔

رہنما پی پی نے کہا کہ ہم ایسے پروگرام لائیں گے جس میں کوئی مڈل مین کوئی نہیں ہو گا، اٹھاوریں ترامیم کے بعد مختلف وزارتیں بند کریں گے، ان کا پیسہ قوم پر خرچ کریں گے۔

تاج حیدر نے کہا کہ غریب آدمی کا بجلی کا استعمال پچاس ساٹھ یونٹ ہے باقی یونٹس سے وہ کوئی کوٹیج انڈسٹری لگا سکتے ہیں، اسٹیل مل سمیت دیگر انڈسٹریز کو دوسری پارٹیاں بیچنا چاہتی ہیں، شاہد خاقان عباسی اسٹیل مل کو فروخت کرنا چاہتے تھے جس کی مخالفت کی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مختلف منصوبوں میں آدھی رقم خود انوسٹ کی جس سے منصوبے کامیاب ہوئے، میں یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے پاس بہت وسائل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version