نگران وزیر داخلہ حارث نواز نے کہا ہے کہ سندھ کے کسی شہر سے ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کو معلوم ہے اس نے کس پولنگ اسٹیشن پر جانا ہے، رات میں تھریٹ الرٹ آئے ہیں، کراچی میں 8 سے 10 تھریٹ الرٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرامن الیکشن چل رہے ہیں کوئی شکایت نہیں آئی، الیکشن کمیشن کا اپنا کمیونی کیشن سسٹم چل رہا ہے، الیکشن کمیشن کا سسٹم بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔
حارث نواز نے مزید کہا کہ عوام سے درخواست ہے اپنا قومی فریضہ ادا کریں، عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024: ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے، تاہم پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ ان انتخابات میں ملک کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہے جن میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار ہیں۔
ملک بھر میں 90 ہزار 675 میں سے 46 ہزار 65 پولنگ اسٹیشنز کو حساس و انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ شفاف پولنگ کے لیے مختلف شہروں میں مانیٹرنگ سیلز قائم کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News