Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسمین راشد کی درخواست پر نواز شریف الیکشن کمیشن میں طلب؛ نوٹس جاری

Now Reading:

یاسمین راشد کی درخواست پر نواز شریف الیکشن کمیشن میں طلب؛ نوٹس جاری

یاسمین راشد کی درخواست پر نواز شریف الیکشن کمیشن میں طلب؛ نوٹس جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 130 سے ہارنے والی امیدوار یاسمین راشد کی درخواست پر نواز شریف کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے وکیل نے کہا کہ رات کو ساڑھے دس بجے پولیس افسر آر او کے دفتر میں داخل ہوئے، اس وقت فارم 47 مرتب کیا جا رہا تھا۔

وکیل نے بتایا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا گیا، آر او کو رات کے وقت تبدیل کر دیا گیا، رزلٹ نئے آر او سے تیار کروایا گیا۔

یاسمین راشد کے وکیل  نے کہا کہ 376 پولنگ اسٹیشنز میں سے 334 کے فارم 45 کے مطابق یاسیمن راشد بیس ہزار ووٹ سے جیت رہی تھیں، یہ اعلان تمام ٹی وی چینلز پر چل رہا تھا۔

Advertisement

دوران سماعت وکیل نے مزید کہا کہ نواز شریف کو 33 پولنگ اسٹیشنز سے 1 لاکھ 1 ہزار ووٹ دلوائے گئے، یہ بہت بڑی دھاندلی کا کیس ہے۔

الیکشن کمیشن نے کیس میں نواز شریف کو نوٹس جاری کر دیا اور ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔

Advertisement

ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں تو الیکشن کمیشن بھی جوابدہ ہے، ہم اپنے خلاف کیس سنیں؟

الیکشن کمیشن نے آر او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر