پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاکستان میں کبھی بھی دھاندلی کے بغیر الیکشنز نہیں ہوئے، پولنگ اسٹیشن سے لے کر آر او آفس آنے تک دھاندلی کی مثال بنائی گئی، یہ الیکشن دھاندلی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد میں گرینڈ پریس کانفرنس کی گئی ہے۔
’’قومی اسبملی میں دن 3 بجے تک ہماری نشستیں 154 تھیں‘‘
پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ اس الیکشن میں 1.25ملین ووٹ ہمیں صرف کراچی سے ملا، کراچی میں اتنی سیٹوں کے باوجود ہماری کوئی کامیابی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسبملی میں دن 3 بجے تک ہماری نشستیں 154 تھیں، کے پے سے ہم 42 سیٹوں پر کامیاب ہوئے لیکن الیکشن کمیشن نے 32 پر کامیاب قرار دیا۔
’’یہ الیکشن دھاندلی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں الیکشن میں دھاندلی کی مثال بنادی ہے، 2024 ملک کیلئے خوشحال ہے کیونکہ اس سال الیکشن کراوئے گئے، یہ الیکشن دھاندلی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فارم45 کے مطابق جو آزاد امیدوارجیتے تھے وہ فارم 47 میں ہارے ہوئے ہیں، قومی وصوبائی اسمبلی میں جو ووٹ پول کیے گئے ان میں بہت بڑا فرق ہے۔
’’آٹھ فروری کی رات جس حد تک دھاندلی ہوسکی کی گئی‘‘
دوران پریس کانفرنس پی ٹی آئی کے سب سے متحرک امیدوار ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن سے لےکر آراو افس آنے تک دھاندلی کی مثال بنائی گئی، فارم45 کے مطابق جو نتائج آنے تھے ان کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ آٹھ فروری کی رات میں ان سے جس حد تک دھاندلی ہو سکی کی گئی، جو عوام نے ووٹ دیا تھا رات کے اندھیرے میں انکو تبدیل کر دیا گیا، الیکشن سے قبل بھی تمام سیکیورٹی کو استعمال کیا گیا۔
’’ایم کیوایم کو تحفے کی شکل میں کراچی کی سیٹیں دی گئیں‘‘
پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے بھی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کراچی کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا، کراچی میں ڈکیتی ماری گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو تحفے کی شکل میں کراچی کی سیٹیں دی گئیں، بدنام زمانہ جماعت ایم کیو ایم کو دوبارہ مسلط کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News