پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے صوبے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات امجد آفریدی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے گورنر کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، پیپلز پارٹی کو صوبے میں انتخابات کے نتائج پر سخت تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2008 سے لیکر اب تک تین بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوا ہوں، 2024 کے الیکشن میں میرے ووٹوں کی تعداد میں پانچ سے چھ ہزار تک اضافہ ہوا ہے، ووٹوں کے اضافے کے باوجود میں ہار گیا ہوں۔
امجد آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کسی بھی سیاسی جماعت کا وجود ہے ہی نہیں، انتخابات میں دھاندلی کے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں، 2018 میں تو آر ٹی ایس بیٹھ گیا تھا اب دیکھنا ہے فارم 45 بیٹھ گیا کہ فارم 47، 2018 کے الیکشن میں 11 نشستوں پر ہم دوسرے نمبر پر تھے لیکن اس دفعہ ان نشستوں پر بھی ہاروایا گیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان کا الیکشن مشکوک ہے، ساری جماعتوں کو انتخابات پر تحفظات ہے، انتخابات دوبارہ کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News