Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیکر ایوان میں بھیجا، بیرسٹر گوہر

Now Reading:

عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیکر ایوان میں بھیجا، بیرسٹر گوہر

عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیکر ایوان میں بھیجا، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہےکہ آئین کے مطابق حلف اٹھاتے ہیں تو بڑی ذمےداری عائد ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نےکہاکہ سب سے بڑھ کر اعتماد ہوتا ہے جو فارم 47 کے مطابق نہیں لاسکتے ،فارم 45  کے مطابق اصل مینڈیٹ ہمارا بنتا ہے، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیکر ایوان میں بھیجا،ہماری اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 180 ہے۔

اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ کسی کا مینڈیٹ چوری کر کے پارلیمان میں نہیں آنا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہاکہ ففتھ جنریشن والی دھاندلی ہوئی ہے، اصل مقصد تو یہ ہے کہ پارلیمان مضبوط ہو، ایوان مقدس جگہ ہے ، ایوان میں وہ لوگ بیٹھ سکتے ہیں جو حقیقی نمائندے ہوتے ہیں ، جس کے پاس پبلک مینڈیٹ نہیں ان کو ایوان میں بیٹھے کا کوئی حق نہیں۔

واضح رہےکہ آج صبح  قومی اسمبلی کا اجلاس 1 گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا ہے، اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی۔

Advertisement

قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر راجہ پرویز اشرف کر رہے ہیں ، انہوں نے نومنتخب ارکان سےحلف لیا ، جس کے بعد تمام ارکان نے رجسٹر پردستخط کیے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی ایوان 336 ارکان پرمشتمل ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے گئے جبکہ لیگی اراکین کی جانب سے بھی نوازشریف کی آمد پر نعرے بازی کی گئی۔

لیگی ارکان نے ’شیر آیا، شیر آیا‘ کے نعرے لگائے، مہمانوں کی گیلری میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن و اتحادیوں اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اور اتحادیوں کی طرف سے نامزد امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب خفیہ ووٹنگ سے کل بروز جمعہ ہو گا۔

Advertisement

مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی طرف سے اسپیکر کے لیے سردار ایاز صادق جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نامزد امیدوار ہیں جنہوں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اوراتحادیوں کی طرف سے اسپیکر کے لیے عامر ڈوگر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے جنید اکبر نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن 2024ء کے بعد نئی قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کے لیے صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضمنی انتخابات 2024، مختلف حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع
ناروال میں جاں بحق لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب
قلعہ عبداللہ کے پولنگ اسٹیشن میں مسلح افراد کے داخلے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس
مسجد کا تقدس پامال، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا
قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
تھرپارکر، رینجرز ٹرک حادثہ، دو اہلکار جاں بحق، 18 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر