Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

این اے 15 مانسہرہ سے متعلق نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Now Reading:

این اے 15 مانسہرہ سے متعلق نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
نواز شریف

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے متعلق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے نواز شریف کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے متعلق انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی۔

نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ ہم نے 15 فروری کو آر او کی رپورٹ مانگی، 650 صفحات کی آر او رپورٹ دی گئی، ہمارا کیس اب آر او کی رپورٹ کے ریکارڈ پر ہوگا، ہمیں 123 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 نہیں ملے۔

ممبر کمیشن نے کہا کہ فارم 51 آپ کو کیوں فراہم کیا جائے؟ آپ نے سیل ٹوٹے بیگز دیکھنے ہیں تو ٹریبونل جائیں، آپ کے پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 ملے؟ پریزائیڈنگ افسر کیوں آپ کو فارم 45 نہیں دے رہے تھے، سارے ملے ہوئے تھے؟

وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ بیلٹ بیگز کی ٹیمپرنگ ہوئی، فارم 45 کی ٹیمپرنگ کی گئی۔

Advertisement

ممبر کمیشن نے سوال کیا کہ آپ پورے ملک کے الیکشن کے بارے میں تو نہیں کہہ رہے نا؟ جس پر کیل جہانگیر جدون نے کہا کہ ریکارڈ ٹیمپر ہونے کے باعث ہمارا رزلٹ متاثر ہوا، اس حلقے میں ہمارا رزلٹ متاثر ہوا، پورا حلقہ متاثر ہوا ہے۔

وکیل جہانگیر جدون نے دلائل دیے کہ اب گنتی کی گنجائش نہیں، پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرایا جائے، یہاں برف تھی، ذرائع ابلاغ کی سہولیات نہیں تھیں، حلقے کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔

دوران سماعت این اے 15 مانسہرہ پر کامیاب امیدوار کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا، اے آر او نے کہا کہ ایف آئی آر میں درج الزامات غلط ہیں، کچھ فارم 45 درست بھی ہیں۔

 انکا کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن پر ایک بجے تک آواز نہیں اٹھی، لوگ آواز اٹھا رہے ہیں کہ 9 فروری کا الیکشن درست نہیں ہوا، ایک حلقے پر نئے الیکشن کرائیں تو مطلب ہو گا، کراچی اور لاہور سے متعلق فیصلے غلط ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ حیران کن طور پر ابھی تک دوبارہ گنتی جاری ہے، رحمٰن کانجو کیس میں دوباہ گنتی کر کے جیتنے والے امیدوار کو ہرا دیا گیا ہے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، لاکھوں مالیت کے موبائلز اور لیپ ٹاپ برآمد
پی آئی اےکی تنظیم نومیں اہم سنگ میل حاصل، نجکاری کمیشن کا اعلامیہ جاری
ایرانی صدر کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
پشاور؛کسٹم اہلکاروں پرحملےکامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
ٹرین مسافروں کیلئے اہم خبر آگئی
پی ٹی آئی دورِ حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر