عام انتخابات 2024 کے لئے گھوٹکی، خوشاب اور کوہاٹ کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری ہے۔
گھوٹکی، کوہاٹ اور خوشاب کے بعض پولنگ اسٹیشنوں پر آج (جمعرات) کو دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے، تاہم مختلف وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار پولنگ کا عمل آج صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا اور ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔
پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرز کی قطاریں لگ گئی ہیں، پی کے 90 کوہاٹ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 41 ہزار ہے جبکہ سندھ اسمبلی کے حلقے گھوٹکی پی ایس 18 کے 2 پولنگ اسٹیشنوں پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 ہزار 310 ہے۔
اس کے علاوہ این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ اسٹیشنز، پی کے 90 کوہاٹ کے 8 اور پی ایس 18 گھوٹکی کے 12 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز دوبارہ حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ اسٹیشنز، پی کے 90 کوہاٹ کے 8 پولنگ اسٹیشنز اور پی ایس 18 گھوٹکی کے 2 پولنگ اسٹیشنوں پر بدامنی کے واقعات پیش آئے تھے۔
بعدازاں عدم تحفظ کے واقعات کے بعد الیکشن کمیشن نے مذکورہ پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل ملتوی کردیا تھا۔
یاد رہے کہ ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ کاسٹ نہ ہونے کی شکایت پر اتوار کو ری پولنگ ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News