اسلام آباد: سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو اپریل کو سینیٹ انتخابات سے متعلق منظوری لی جائے گی، قومی اسمبلی ہال کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا۔
ذرائع پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھجوا دی ہے، وزیراعظم ہاؤس اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجیں گے جب کہ صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلائیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یکم اپریل کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا مقصد دواپریل کے سینیٹ الیکشن کے لئے ارکان کی تعداد ایک روز قبل پوری کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News