Advertisement

ہم سے مقابلہ کرنا ہے تو کارکردگی میں کریں، عظمی بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہم سے مقابلہ کرنا ہے تو کارکردگی میں کریں گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست ہمیں نہیں آتی۔

صوبائی وزیر پنجاب عظمی بخاری نے برسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ برسٹر صاحب مجھے لگتا ہے آپ کو صرف پنجاب کی نوکری کرنی ہے، آج تک بتایا تو نہیں خیبر پختونخوا میں کیا کارنامے سر انجام دینے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے 30 دنوں میں عوامی فلاح کے 30 پروجیکٹس دیے ہیں اور علی امین گنڈاپور نے 30 دنوں میں ایک بھی عوامی فلاح کا پروجیکٹ متعارف نہیں کروایا، ہم سے مقابلہ کرنا ہے تو کارکردگی میں کریں گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست ہمیں نہیں آتی یہ سب آپ کو مبارک ہو۔

عظمی بخاری نے کہا کہ جتنی فکر آپ کو مریم نواز کی ہے کاش اتنی فکر پختونخوا کے عوام کی ہوتی، ابھی کل ہی خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث سات افراد جان بحق ہو گئے جن میں تین کمسن بچے بھی شامل ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ خدا کا خوف کریں خیبر پختونخوا کے عوام کے حال پر رحم کھائیں، اگر آپ لوگ بدقسمتی سے پختونخوا پر مسلط ہو گئے ہیں تو یہاں کے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

Advertisement

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن، لوئر دیر، اپر دیر، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں عوام آپ کو بد دعائیں دے رہے ہیں، جس صوبے میں 10 افراد بارشوں سے جاں بحق ہو جائے اس صوبے کے ترجمان کو مریم نواز کی فکر پڑی ہے۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ پہلے 35 پنکچر پھر 4 حلقے اب فارم 45 تانگہ پارٹی کا ورد بن چکا ہے، آپ کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے یہی آپ کا مقدر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version