Advertisement
Advertisement
Advertisement

زین قریشی کو بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت

Now Reading:

زین قریشی کو بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن کو ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

ممبر قومی اسمبلی اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کا بیرون ملک جانے اور پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، زین قریشی کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ مسئلہ کیا ہے؟ جس پر سید علی بخاری نے بتایا مسئلہ یہ ہے کہ بیرون ملک جانا ہے لیکن کہتے ہیں پاسپورٹ ایکسپائرڈ ہوگیا ہے۔

Advertisement

وکیل علی بخاری نے دوران سماعت استدعا کی کہ ڈی جی امیگریشن کو ہدایات دی جائیں کہ نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے، پاسپورٹ ہو گا تو بیرون ملک جا سکیں گے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے یہ اپیل بھی کی کہ زین قریشی کا نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گوجرانوالہ میں پاکستان آرمی ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد
مضبوط اور شفاف مالیاتی نظام ملک کی ترقی کی ضمانت ہوتا ہے، گورنر سندھ
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
پینٹاگون، فوج، تعلیم اورصحت کےشعبےمیں بہتری کی ضرورت ہے، امریکی صدر
چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج
ایف بی آر کا کراچی کی تعمیر شدہ پراپرٹی پر ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر