Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد 2 روزہ اہم دورے پر آج پاکستان پہنچے گا

Now Reading:

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد 2 روزہ اہم دورے پر آج پاکستان پہنچے گا

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سعودی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کریں گے، سعودی وفد میں سرمایہ کاری، پانی و زراعت، ماحولیات، صنعت، معدنی وسائل، توانائی کے وزراء شامل ہوں گے، وفد پاکستان میں قیام کے دوران سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا۔

سعودی وفد کے دورہ پاکستان کا مقصد دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور باہمی اقتصادی شراکت داری کو مزید متحرک کرنا ہے، اس کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب میں مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کا وفد صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ سعودی وفد کی آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کا بھی امکان ہے۔

Advertisement

 سعودی وفد پاکستان میں ریکوڈک، دیا میر باشا ڈیم، چھوٹی آئل ریفائنریز کی توسیع سمیت مائننگ و سیاحت کے شعبوں میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے روڈ میپ طے کرے گا۔

اگلے ماہ مئی میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے جس کے دوران معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا آغاز ہوجائے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ
ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کا راج برقرار
عالمی مالیاتی فنڈ اور پاکستان نے نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت کی، آئی ایم ایف مشن چیف
الیکشن کمیشن کا اپنے افسران وملازمین کو 3 اعزازیے کا دینے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا کا مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری کے اہم امور طے کیے جانے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر