Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر داخلہ کا بونیر آپریشن میں شہید پاک فوج کے 2 جوانوں کو خراج عقیدت

Now Reading:

وزیر داخلہ کا بونیر آپریشن میں شہید پاک فوج کے 2 جوانوں کو خراج عقیدت
وفاقی وزیرداخلہ

اللہ تعالیٰ نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے بونیر آپریشن میں شہید پاک فوج کے 2 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جوانوں نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے، پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے امن کی خاطر شہادت کا بلند رتبہ پایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں، قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم پرعزم ہے، بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا اور 2 زخمی ہوگئے، حملے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ سلیم عرف ربانی مارا گیا جبکہ دہشت گرد سلیم عرف ربانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، تاہم سلیم عرف ربانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں دھرتی کے 2 بہادر سپوت بھی شہید ہوگئے،  شہداء میں 36 سالہ حوالدار مدثر محمود شامل تھے، جن کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے مزید بتایا کہ لانس نائیک حسیب جاویدبھی مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے، شہید لانس نائیک حسیب جاوید کی عمر 27 سال تھی اور انکا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر پختونخوا؛ دہشت گردوں کے خلاف 3 بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد جہنم واصل
ملک بھر میں ساتویں زراعت شماری کی تاریخ سامنے آگئی
یوٹیلیٹی اسٹورز نے نئے مالی سال کیلئے وزیراعظم پیکج تجویز کردیا
نواز شریف کا بلامقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے کا امکان
ناقص کارکردگی؛ وزیراعلیٰ پنجاب کا سربراہ انڈسٹریل اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کا حکم
پاکستان میں عید الاضحٰی کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر