Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘سرمایہ کاری آرہی ہے ملک ترقی کی جانب گامزن ہے’

Now Reading:

‘سرمایہ کاری آرہی ہے ملک ترقی کی جانب گامزن ہے’

‘سرمایہ کاری آرہی ہے ملک ترقی کی جانب گامزن ہے’

وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری آرہی ہے ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ و وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی صدر نے 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی بات کی ہے، دوست ممالک کے ساتھ روابط بڑھا رہے ہیں،تجارت پر بات ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ دنوں میں اور سربراہان مملکت کی پاکستان آمد ہے،ایک اور سعودی وفد پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنا اب ماضی کا حصہ بن چکا، ہم نے پاکستان کے معاملات کو بین الاقوامی سطح پر بحال کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار ہوگیا تھا،جیل میں بیٹھے شخص کو نظر آرہا ہے کہ وہ آئسولیٹ ہوچکا ہے، آپ جیل میں ہیں چھٹیوں پر نہیں جو اس قسم کی باتیں کی جائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ بشریٰ بی بی فلور کلینروالی بات مضحکہ خیز تھی، بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق کوئی تحفظات ہیں تو کھل کر بات کریں،جھوٹی خبر چلائی جا رہی ہے کہ انکی زندگی کو خطرہ ہے،ان کی صحت پر بات ہوتی ہے تو شفا سے بہترکون سا اسپتال ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کبھی دفاعی اداروں اور کبھی سپہ سالار کےخلاف بات کرتے ہیں، دوست ممالک، سپہ سالار کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،  بازگشت ہو رہی ہے پر یہ لوگ کوئی ثبوت نہیں پیش کر پائے ہیں۔

 عطا تارڑ نے کہاکہ عوام نے ن لیگ سے محبت اور قائدین سے محبت پر ووٹ دیا، ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے حوالےسے ڈھنڈورا پیٹا گیا، ضمنی الیکشن نے 8 فروری پر لگائے گئے الزامات کو بھی مسترد کردیا، نفرت اورتقسیم کا بیانیہ ناکام ہوچکا ہے، نفرت کے بیانیے کو عوام نے مسترد کردیا ہے، جو ووٹرپی ٹی آئی کی طرف تھا وہ بھی جھوٹے بیانیے کی وجہ سے منحرف ہوا ، عمر ایوب نے ڈی پی او اور ایس ایچ او گجرات پر الزامات لگائے۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیر قانون نے تفصیل سے مسنگ پرسنز کے حوالے سے بات کی ہے، دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے تحفظات ہیں،ایمان مزاری نے جس شخص کومسنگ پرسن کہا وہ 2019 میں جیل کاٹ رہاتھا، حکومت نے مسنگ پرسنز کے حوالے سے بہت کام کیا ہے، 10 ہزار کیسز میں سے9 ہزار کیسز حل کیے جا چکے ہیں، مسنگ پرسن انتظامی کام اورایگزیکٹو کا فنکشن ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ  گزشتہ 4 دہائیوں میں ملک نے مشکلات کا سامنا کیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں ،  لاپتہ افرادسے متعلق حکومت نے کام کیا ہے،  حکومت نے لاپتہ افراد سےمتعلق ایک کمیٹی بنائی ہے،  وزیر اعظم کی ہدایت پر لاپتہ افراد کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے،  کسی بھی مسئلہ کا راتوں رات حل نہیں نکل سکتا، لاپتہ افرادکے معاملے پر حکومتی سنجیدگی میں کوئی کمی نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے عوام نے ہمیشہ مذہبی، فرقہ وارانہ رواداری کی مثال قائم کی، مراد علی شاہ
لاہور: دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 13 افراد شدید زخمی
بنگلا دیش: ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبہ کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ
سندھ رینجرز کی جانب سے یوم عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی دفترخارجہ طلبی، بنوں حملے پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا
ہمارے ارکان کو ان کے گھروں سے اٹھایا جارہا ہے، اسد قیصر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر