Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی قانونی امداد سے متعلق لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

Now Reading:

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی قانونی امداد سے متعلق لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی قانونی امداد سے متعلق لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

لندن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ برطانیہ پر برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی سے ملاقات کی اور اس دوران دونوں وزراء داخلہ کی موجودگی میں برطانیہ اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط ہوئے۔

پاکستان اور برطانیہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوجداری انصاف کے امور پر اشتراک کیا جا سکے گا، اس اقدام سے غیر قانونی نقل مکانی اور منظم امیگریشن جرائم سے نمٹنے میں مدد ملے گی، منشیات کی روک تھام، سنگین جرائم کی تحقیقات اور منظم امیگریشن جرائم پر بھی باہمی تعاون ممکن ہو گا۔

عمل درآمد مشترکہ سٹیئرنگ کمیٹی کرے گی، جس میں وزارت داخلہ، نیشنل پولیس بیورو، برطانوی ہائی کمیشن اور پروگرام ٹیم کے نمائندے شامل ہوں گے۔

 جرائم کی روک تھام کے لیے پیشگی منصوبہ بندی، بین الاقوامی مجرمانہ سزا کے ڈیٹا اور تجزیات کا تبادلہ کرنے میں تعاون کیا جا سکے گا اور غیر قانونی مالیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو بہتر بنانا، فضائی اور سمندری سرحدوں پر جرائم کا سراغ لگانے میں دوطرفہ معاونت ممکن ہو گی۔

برطانیہ سے پاکستان اور پاکستان سے برطانیہ کو حوالگی کی درخواستوں میں سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے گا، لیٹر آف انٹینٹ دونوں ممالک میں باہمی قانونی امداد کے عمل کے بارے میں آگاہی اور تفہیم پیدا کرنے میں بھی مدد کرے  گا، اس میں یادداشت کے تحت معلومات کا تبادلہ، ماہرین کا اشتراک، دورے، عملے کی تربیت، مشترکہ منصوبوں، کانفرنسیں، ورکشاپس اور مخصوص آلات کی فراہمی بھی شامل ہے جبکہ اہداف کے حصول پر پیش رفت کا تعین سالانہ جائزہ  کے ذریعے کیا جائے گا۔

Advertisement

 وزیر داخلہ محسن نقوی اور برطانیہ کے وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا طویل المدتی شراکت دار ہے، پاکستان اور برطانیہ کی حکومتوں اور عوامی رابطے بے مثال سطح پر ہیں۔

دوسری جانب برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، افغانستان سے برطانوی شہریوں کے انخلاء میں پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہیں، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی ثقافتی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں شراکت انتہائی اہم ہے۔

ملاقات کے دوران برطانوی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کارکردگی اور خدمات کوبھی  سراہا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور برطانوی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بجلی کے زیادہ بل کی وجہ سے ایک بھائی کے ہاتھوں دوسرے بھائی کا قتل
پی ٹی آئی نے ایٹمی اثاثے گروی رکھوانے کے پیسے لیے تھے، اختیار ولی خان
شہر قائد میں بدترین ٹریفک جام پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
جب تک بجلی سستی نہیں ہوگی ڈیمانڈ نہیں بڑھے گی، چیئرمین اپٹما
آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، عوام ظالموں سے اپنا حق چھین کر لیں گے، حافظ نعیم
آئی بی اے ٹیسٹ کے امیدواروں کا پریس کلب پر احتجاج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر