Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میونسپل ٹیکس کے تمام معاملات عوام کے سامنے ہوں گے، میئر کراچی

Now Reading:

میونسپل ٹیکس کے تمام معاملات عوام کے سامنے ہوں گے، میئر کراچی

میونسپل ٹیکس کے تمام معاملات عوام کے سامنے ہوں گے، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ میونسپل ٹیکس کے تمام معاملات عوام کے سامنے ہوں گے کچھ پوشیدہ نہیں ہوگا۔

مرتضی وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل ٹیکس کی وصولی کے کیس میں فوری سماعت کی درخواست دائر کی ہے، اگلے ماہ بجٹ منظور ہونا ہے، چاہتے ہیں بجٹ سے قبل درخواست پر فیصلہ کیا جائے، فیصلہ ہونا ضروری ہے ورنہ ہم کوئی اور راستہ تلاش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے حق میں یا خلاف ہو کیس کا فیصلہ کی جائے تاکہ ہم آگے بڑھ سکیں، سالانہ چاڑھے ارب روپے کی وصولی ہونی تھی جو سوا تین سال سے نہیں ہوئی، ہم ٹیکس کے بغیر شہر کیسے چلا سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعت یا کسی شہری کو اگر یہ حق مل جائے کہ وہ ریاست کے فیصلے کو یکطرفہ اس طرح روکے، اس طرح چیزیں نہیں چل سکتی، ٹیکس کا نظام سرکار کا حق ہے، اگر کونسل کی منظور کردہ چیزوں کو اس طرح روکا گیا تو کچھ بہتر نہیں ہوسکے گا، اگر آج سے ٹیکس دینا شروع کردیں تو نا صوبائی حکومت اور نا وفاق کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے

میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی سڑکیں، پلے گراؤنڈ خود بنا سکے گی، کے الیکٹرک پی ٹی وی، وفاق اور صوبے کا ٹیکس لے سکتا ہے، کے الیکٹرک شہر کا ٹیکس لے تو لوگوں کو تکلیف شروع ہوجاتی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو شہر کی بھلائی نہیں چاہتے، کے الیکٹرک کو ساڑھے سات فیصد ملیں گے، کے الیکٹرک کے واجبات سندھ حکومت ادا کریں گی، ہم صرف وصولی کی مد میں ادائیگی کریں گے۔

Advertisement

مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ میونسپل ٹیکس کے تمام معاملات عوام کے سامنے ہونگے کچھ پوشیدہ نہیں ہوگا، جوہر انڈر پاسز کو  پیورز کی مرمت کے لئے بند کیا ہے، پیورز میں آواز کی شکایت تھی جس پر مرمت کا کام شروع کیا، ہم ٹیکس نہیں دیتے اس لئے مسائل بڑھتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلی پنجاب مریم نواز لاہور سے براستہ ایکسپریس وے مری پہنچ گئیں
بانی پی ٹی آئی کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی
پی ٹی آئی ایک تھی، ایک ہے اور ایک رہے گی، کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بیرسٹرگوہر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو چیف سیکریٹری کا اضافی چارج دے دیا
صنم جاویدکو پھر گرفتار کر لیا گیا
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قاتل کو سزائے موت سنادی گئی 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر