Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاور ڈویژن حکام سے ملاقات؛ آئی ایم ایف کے نئے مطالبات سامنے آگئے

Now Reading:

پاور ڈویژن حکام سے ملاقات؛ آئی ایم ایف کے نئے مطالبات سامنے آگئے

پاور ڈویژن حکام سے ملاقات؛ آئی ایم ایف کے نئے مطالبات سامنے آگئے

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) مشن کی پاور ڈویژن حکام سے ملاقات کے دوران نئے مطالبات سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن اور پاور ڈویژن حکام کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاور ڈویژن حکام نے سیکٹر میں جاری اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی۔

ملاقات کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرض کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی اور آئی ایم ایف مشن کے ساتھ آئندہ مالی سال کیلئے سبسڈیز کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں بجلی کے بنیادی ٹیرف سمیت سیکٹر کے نقصانات سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی، تاہم اس دوران آئی ایم ایف مشن نے سیکٹر کے نقصانات کیلئے کمی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے گردشی قرض کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات پر زور دیا اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کا اعتراف کیا۔

Advertisement

اس موقع پر آئی ایم ایف کی جانب سے سیکٹر میں فوری اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈسکوز کی نجکاری کے حوالے سے بھی پاور ڈویژن حکام نے آئی ایم ایف کو بریفنگ دی اور آئندہ مالی سال کیلئے پاور سیکٹر سے متعلق حکومتی پالسیز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے لائن لاسز میں کمی اور ریکوری بڑھانے پر بھی زور دیا اور مطالبہ کیا کہ پاور سیکٹر میں ڈیجٹائزشن کے عمل کو لاگو کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مولان فضل الرحمن سے ملاقات اچھی رہی، بیرسٹر گوہر
پاکستان کی 25 کروڑ عوام کے مفاد میں ترامیم کریں گے، عطا تارڑ
آئینی ترامیم کی منظوری کا مشن، مولانا کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز
حکومتی مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات بول نیوز نے حاصل کر لی
قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار
نمبرگیم کے حوالے سے ہم پازیٹو ہیں، مولانا فضل الرحمان ہمارے پرانے اتحادی ہیں، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر