Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام

Now Reading:

انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات  میں اضافے اور انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے جس کیلئے بجلی گیس کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں اور اسپیشل فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں کے نتیجے میں معیشت بہتر اور اسٹاک ایکسچینج تیزی کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے اثرات کوعوام تک پہنچایا جائے، خاص طور پر ٹرانسپورٹیشن، کرایوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے۔ سعودی عرب اور دیگر ممالک کی سرمایہ کاری آنے سے ملکی معیشت پر مزید مثبت اثرات مرتب ہوں گے ہماری پیداواری لاگت ریجن میں سب سے زیادہ ہے جو انڈسٹرلائزیشن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کیے بغیر ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جا سکتا۔

صدر فیڈریشن عاطف اکرام نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے صنعت متاثر ہوتی ہے، علاقائی ممالک میں بجلی 6 سے 7 سینٹ فی یونٹ پر دستیاب ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی صنعتیں علاقائی ممالک کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔ پاکستان میں بجلی کی قیمتیں 20 سینٹ تک پہنچ گئی ہیں شرح سود خطرناک حد تک زیادہ ہے اتنی شرح کے ہوتے ہوئے کاروباروں کا چلنا بہت مشکل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلی پنجاب مریم نواز لاہور سے براستہ ایکسپریس وے مری پہنچ گئیں
بانی پی ٹی آئی کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی
پی ٹی آئی ایک تھی، ایک ہے اور ایک رہے گی، کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بیرسٹرگوہر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو چیف سیکریٹری کا اضافی چارج دے دیا
صنم جاویدکو پھر گرفتار کر لیا گیا
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قاتل کو سزائے موت سنادی گئی 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر