Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میڈ ان پاکستان کا بیرون ملک لوگو جانا پاکستان کی اہم کامیابی ہے، جام کمال خان

Now Reading:

میڈ ان پاکستان کا بیرون ملک لوگو جانا پاکستان کی اہم کامیابی ہے، جام کمال خان

میڈ ان پاکستان کا بیرون ملک لوگو جانا پاکستان کی اہم کامیابی ہے، جام کمال خان

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے میڈ ان پاکستان کا بیرون ملک لوگو جانا پاکستان کی اہم کامیابی ہے۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے میڈ ان پاکستان 3.0 پروگرام کے تحت جاپان کو ایکسپورٹ پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا شمار پاکستان میں زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے برآمدات کے شعبے میں قدم رکھنا اہم ہے۔

میڈ ان پاکستان کا بیرون ملک لوگو جانا پاکستان کی اہم کامیابی ہے، جام کمال خان

انہوں نے کہا کہ اس وقت مختلف اشیاء کی ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے اور پی ٹی سی اس میں اہم کردار ادا کررہا ہے، پوری قوم اور حکومت خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتی ہے،  ہم نے پاکستان میں کاروبار کے ماحول کو دوستانہ بنانا ہے۔

Advertisement

اس موقع پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ایم ڈی علی اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈ ان پاکستان 3.0 کے تحت جدید ترین تمباکو فری نکوٹین پاؤچز ویلو جاپان کو براہ راست برآمدات کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی، پاکستان  میں سرمایہ کاری کرنے والی سب سے پہلی بین الاقوامی کمپنی تھی، پاکستان میں تیار کردہ جدید ترین تمباکو فری نکوٹین پاوچز جاپان کو ایکسپورٹ کیے جائیں گیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے 2019 میں ایکسپورٹ پروگرام شروع کیا تھا، ابھی تک ہم 157 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کر چکے ہے جبکہ پاکستان 3.0 پروگرام کے تحت پاکستان جاپان کو 50 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کرے گا۔ گزشتہ پانچ سالوں میں پی ٹی سی ملکی خزانے میں ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی مد میں 680 ارب روپے جمع کروا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی اپنی جدید مصنوعات کیلئے نئے مواقع اور مارکیٹیں تلاش میں رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی مصنوعات کی بہتری میں ہمہ تن مصروف رہتے ہیں، ہم حکومت پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ اس شعبے کیلئے درست ریگولیٹری اور مالی رجیم کے ذریعے ہمارے ساتھ جاری اس تعاون کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ کاروباروں کو مزید بڑھنے کا موقع ملتا رہے۔مستقل بنیادوں پر کی جانے والی مناسب قانون سازی ہی ان کاروباروں کی طویل مدتی کامیابی کا تعین کرے گی۔

 مائیکل ڈیجانوزک، ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیا پیسفک، مڈل ایسٹ و افریقہ، برٹش امریکن ٹوبیکو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایکسپورٹ پروگرام کو نئی بین اللقوامی مارکیٹ میں وسعت دینے سے ترقی کے ایک نیا سفر شروع ہو گا۔ اس پروگرام سے پاکستان اور برٹش امریکن ٹوبیکو دونوں کا باہمی تعلق مزید مضبوط ہوگا۔ آنے والے دنوں میں ہم امید کرتے ہیں کہ برآمدات کا یہ سلسلہ مزید ملکوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیف کی قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
قربانی کو سمجھ کر عملی زندگی میں قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، صدر مملکت
ملک بھرمیں نمازعید الاضحیٰ کل عقیدت و احترام سے ادا کی جائے گی
بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا
صوبائی وزیر ناصرشاہ کی شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے گھر آمد
جرائم میں جو بھی پولیس افسریا اہلکارملوث ہوا، کارروائی ہوگی، آئی جی سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر