اسلام آباد: آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان تعارفی سیشن اختتام پذیر ہوگیا، وفد کے اراکین وزارت خزانہ سے واپس روانہ ہوگئے۔
معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف مشن میں ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
تعارفی سیشن کے دوران آئی ایم ایف مشن نے قرض پروگرام سائن کرنے اور قرض پروگرام کا سائز اور حجم آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی مشاورت سے فائنل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف جو تجاویز دے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی میدان میں چیلنجز درپیش ہوئے، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مشن چیف نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ معاشی استحکام بھی سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہے، مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، پاکستان کو سپورٹ جاری رکھیں گے، معاشی ٹیم کیساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی کام کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News