Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناقص کارکردگی؛ وزیراعلیٰ پنجاب کا سربراہ انڈسٹریل اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کا حکم

Now Reading:

ناقص کارکردگی؛ وزیراعلیٰ پنجاب کا سربراہ انڈسٹریل اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کا حکم

ناقص کارکردگی؛ وزیراعلیٰ پنجاب کا سربراہ انڈسٹریل اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اسپیشل اکنامک زونز کے امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں اسپیشل اکنامک زون میں دستیاب کاروباری سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کی حصول میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کیا اور اہداف پورا کرنے میں ناکامی اور ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ اور بورڈز کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ اور ٹیم کا پرفامنس آڈٹ کرایا جائے گا، انڈسٹری کو سہولتیں دے کر ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو انہی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے، جن کے لئے قائم کی گئی ہیں، انڈسٹریل اسٹیٹ کو پلگ اینڈ پلے ماڈل پر قائم کرنا چاہتے ہیں اور انڈسٹری کے قیام کے طریقہ کار کو آسان اور تیز ترین بنا یا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان، سیکریٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکریٹری انڈسٹری احسان بھٹہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات مثالی ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
اسلامیہ یونیوسٹی بہاولپور میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، چھ افراد زخمی
کراچی میں مون سون سیزن میں بارش کے بجائے معمول سے زیادہ گرمی کیوں ہے؟ وجہ سامنے آگئی
حیدرآباد میں پینے کا پانی دریا اور نہر سے بغیر فلٹر اور کلورین سپلاٸی کرنے کا انکشاف
معطل شدہ رکن کی نظرثانی اپیل کے فیصلے تک ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی درخواست
190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں اعظم خان کا عدالت کو دیا گیا بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر