Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں 9ویں اور 10ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

Now Reading:

کراچی میں 9ویں اور 10ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

کراچی: نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

شہر قائد کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، نویں اور دسویں جماعت کے رجسٹرڈ امیدواروں کی کل تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 102 ہے۔

صبح کی شفٹ میں سائنس اور دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات ہوں گے، آج نہم جماعت کمپیوٹر اسٹڈیز اور دہم جماعت جنرل گروپ جنرل سائنس کا امتحان لیا جائے گا۔

ثانوی بورڈ کے امتحانات 31 مئی کو اختتام پذیر ہونگے جبکہ رواں سال امتحانی مراکز کی تعداد 505 ہے، سینٹر جیل میں بھی ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے، سینٹرل جیل میں 22 طلبہ امتحانات میں حصہ لیں گے۔

گورنمنٹ اسکول کے امتحانی مراکزکی تعداد 148 ہے، نجی اسکولوں کے امتحانی مراکز کی تعداد 357 ہے، حب سینٹرز کی تعداد 19 ہے جو کراچی کے مختلف 18ٹاؤنز میں قائم کیے گئے ہیں۔

بورڈ آفس کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہوں گے، جہاں سے امتحانی مراکز کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ اپنے اپنے مراکز کے مہر بند پیکٹس وصول کریں گے۔

Advertisement

اس کے علاوہ حساس امتحانی مراکز 5 ٹاؤنز میں ہیں، جن میں لانڈھی، لیاری، اورنگی، بلدیہ اور کیماڑی شامل ہیں۔

محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر اسکولز، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈی ای اوز کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز کی ویجیلنس ٹیمیں اور ان کے افسران 50 ہیں۔

امتحانی مراکز کے اندر موبائل فون لانا سختی سے منع ہو گا او امتحانی مراکز کے اطراف میں امتحان کے دوران فوٹو اسٹیٹ مشینیں استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

امتحانی سینٹر کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ کے الیکٹرک کو امتحانات کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلے میں خط ارسال کیا گیا ہے اور حساس اداروں کو بھی ہم نے خط ارسال کر دیے ہیں۔

اس سال بورڈ نے تمام طلبا و طالبات اور اساتذہ کی آسانی کیلئے آن لائن کمپیوٹرائزڈ ایڈمٹ کارڈز پر امتحانی مراکز بھی پرنٹ کر دیئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر