وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آئندہ ہفتے کے دوران آئی ایم ایف مشن کی ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کی پالیسی سطح مذاکرات کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوگی، آئی ایم ایف سے اضافی فنڈنگ کیلئے وزیر اعظم خود آئی ایم ایف مشن سے بات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن وزیر اعظم سے نئے قرض پروگرام میں اہداف کی یقین دہانی پر بات کرے گا جبکہ وزیراعظم اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان سخت معاشی پالیسیاں جاری رکھنے پر بھی بات ہو گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف مشن کے سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں سے بھی ملاقات کے امکانات ہیں۔
واضح رہے کہ بجٹ اور نئے قرض پروگرام پر پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا ہے، آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان تعارفی سیشن جاری ہے۔
آئی ایم ایف مشن سے ملاقات میں وزیرخزانہ، سیکریٹری خزانہ شریک ہیں، وزیرخزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف مشن کو موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئی، آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کیلئے تیار ہیں۔
آئی ایم ایف مشن نے ملکی معیشت کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور نئے قرض پروگرام، بجٹ کیلئے آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ میں اتفاق کیا گیا۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ پاکستان میں غریب عوام کا احساس ہے جس کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News