Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز سے یو این وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں اشتراک کار مزید بڑھانے پر اتفاق

Now Reading:

مریم نواز سے یو این وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں اشتراک کار مزید بڑھانے پر اتفاق
مریم نواز سے یو این وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں اشتراک کار مزید بڑھانے پر اتفاق

مریم نواز سے یو این وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں اشتراک کار مزید بڑھانے پر اتفاق

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی قیادت میں 22 رکنی وفد سے ملاقات ہوئی جس میں تعلیم، صحت، زراعت اوردیگر شعبوں میں اشتراک کار مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں اقوام متحدہ کے اداروں کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر ریفارمز اور حکومتی پالیسی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی زراعت میں پاکستان کی اکانومی کو تبدیل کرنے کا پورا پوٹینشل موجود ہے جبکہ ہر سیکٹرمیں بہتری اوراصلاحات میری ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ہر عوامی مسئلہ اور معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں، اور ان اصلاحات کے ثمرات سے لوگ جلد مستفید ہوں گے، جبکہ دوسری جانب سروس ڈلیوری اورگڈ گورننس کے لئے پہلی مرتبہ افسروں کی گریڈنگ کا سسٹم رائج کیا جارہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود وزیراعلیٰ بننا اعزاز سمجھتی ہوں، محروم معیشت اورغریب افراد کو دیکھ کر مالی طورپر مضبوط کرنے کاسوچتی رہتی ہوں، اس کے علاوہ پنجاب کی ہر خاتون کو مالی طور پر خود مختار اورخوشحال دیکھنا چاہتی ہوں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ یو این کے اداروں کے اشتراک سے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف بھی پورا کریں گے، جبکہ اقوام متحدہ کے پراجیکٹ اورہماری ترجیحات کا مشترکہ محور عوام کی خدمت ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں ٹیکس فری گارمنٹس سٹی بنا رہے ہیں، جہاں خواتین کو 6 ماہ تک مفت ٹریننگ اورسکارلرشپ بھی دیں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے ہر شہر میں پہلی بار ویسٹ مینجمنٹ کا بہترین نظام لارہے ہیں، جبکہ نوازشریف آئی ٹی سی کو پاکستان کی سیلی کان ویلی بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں مکمل ہیلتھ سہولتوں کی فراہمی کا نظام وضع کررہے ہیں، جبکہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ایئر ایمبولینس سروس کاآغاز پنجاب سے ہوگا۔ اس کے علاوہ لاہور میں پہلا پبلک سیکٹر کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ 2500 بنیادی مراکز صحت، 300 دیہی مراکز صحت اور بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کررہے ہیں، اس کے علاوہ مہلک امراض میں مبتلا شہریوں کو دو ماہ کے لئے مفت دوائیاں گھر کی دہلیز پر پہنچائی جارہی ہیں، بچوں کی نیوٹریشن کیلئے اسکولوں میں فری میل دیا جارہا ہے

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضےاورمشینری  بھی دیں گے، اس کے علاوہ لائیوسٹاک کے فروغ کیلئے دیہات میں فارمز کی معاونت کریں گے۔

مریم نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ وہ صنفی تفاوت کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، اسی لیے خواتین کے لئے پہلا ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کردیا ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید یہ بھی کہا کہ لاہور ہی نہیں پنجاب کے ہر شہر کی ترقی میری ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع پر یواین ٹیم کے سربراہ محمد یحییٰ نے کہا کہ لاہور دیکھنے کا اشتیاق تھا،  پنجاب کے لوگ متاثر کن ہیں، جبکہ عوام کی خدمت کے مشن میں حکومت پنجاب کی بھر پور معاونت کریں گے۔

یواین ڈی پی کے نمائندے سمیوئیل نے کہا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب کے فلاحی پراجیکٹ قابل تحسین ہے۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری زاہد زمان اختربھی موجود تھے جبکہ 22 رکنی وفد میں اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے مقامی سربراہ شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیوکلیئر انرجی پائیدار توانائی کا بہترین حل فراہم کرتی ہے، چیئر مین پی اے ای سی
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری
پاکستان میں 18 ستمبر کو جزوی چاندگرہن ہوگا، محکمہ موسمیات
آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پہلی قسط کی منظوری کا امکان
12 ربیع الاول کے دن کی مسلمانوں کیلئے خاص اہمیت ہے، اسحاق ڈار
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کا قوم کے نام خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر