اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر پیش آنے والے حادثے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے حوالے سے کہا کہ ایران سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے افسوسناک خبر سنی اور بڑی بے چینی سے اچھی خبر کا انتظار کر رہے ہیں کہ سب خیریت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔
صدر آصف علی زرداری
دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری نے بھی ایرانی صدر کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے واقعے کی خبریں سن کر شدید تشویش ہوئی ہے۔
صدر مملکت نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی صحت و سلامتی کے لیے دلی دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تاکہ وہ ایرانی قوم کی خدمت جاری رکھیں۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں انکے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر رئیسی آذربائیجان کے ساتھ ایران کی سرحد پر ایک ڈیم کھولنے کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر ورزقان کے علاقے میں لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے کاپٹر کی تلاش کے لیے مزید گروپ روانہ کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News