Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا

Now Reading:

قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا

قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا

رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے۔

اراکین پارلیمنٹ نے تمباکو کے استعمال کو نوجوانوں اور قوم کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ملک میں تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھا کر اس کی کھپت کو کم کرنے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا ہے۔

ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (HDF) اور شراکت دار تنظیموں کے زیر اہتمام ایک تقریب میں تمباکو کے استعمال کے وسیع اثرات سے نمٹنے کے لیے جامع طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پالیسی سازوں، ماہرین، کارکنوں اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

تقریب سے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ سے سگریٹ نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے۔

صحت عامہ کے تحفظ اور سماجی بہبود کو فروغ دینے کے لیے تمباکو کنٹرول کے موثر اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شہلا رضا نے کہا معاشرے میں تمباکو کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے پوری قوم اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Advertisement

اس موقع پر  پاکستان میں قائم تھنک ٹینک سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ (CRD) کی ڈائریکٹر مریم گل طاہر نے کہا کہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے 18 فیصد نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے۔ٹیکس میں اضافہ صحت عامہ اور حکومتی محصول دونوں کے لیے ایک جیت کا وعدہ کرتا ہے۔

تقریب کے دوران ڈبلیو ایچ او کے ٹیکنیکل ایڈوائزر شہزاد عالم نے کہا کہ تمباکو کی غیر قانونی تجارت پر عالمی ادارہ صحت (WHO) کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر پاکستان میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت تمباکو کی صنعت کے دعووں کے برعکس کل تجارت کا صرف 23.1 فیصد ہے

اس موقع پر رکن پارلیمنٹ نیلسن عظیم نے کہا کہ پاکستان میں تمباکو سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے صحت کی دیکھ بھال کے چیلنجز ہیں۔ قوم کو صحت کی دیکھ بھال پر سالانہ 615 ارب روپے کے خطرناک بوجھ کا سامنا ہے۔

محمد صابر نے تمباکو پر ٹیکس میں اضافے کے فوائد پر زور دیتے ہوئے کہاجولائی 2023 سے جنوری 2024 کے درمیان ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا ہےجو 122 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

تقریب کا اختتام تمباکو کے استعمال کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شیخ رشید نے نئے بجٹ کو غریب دشمن قرار دے دیا
ٹیکس نیٹ کو ہر حال میں بڑھانا ہے، زیادہ آمدن والوں پر زیادہ ٹیکس ہوگا، وزیر خزانہ
وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے، شرجیل انعام میمن
آزادی مارچ ہنگامہ آرائی کیس: بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود اور شیخ رشید مقدمے سے بری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر