
ہیٹ ویو کا خطرہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔
کراچی میں گرمی کی لہر جاری ہے، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ پارہ آج سے 40 سے 42 ڈگری محسوس کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے لوگوں کو خبردار کردیا ہے کہ دوپہر میں سورج آگ برسائے گا، تیز دھوپ کا راج ہے اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے کے سبب شہر میں ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News