Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک وزیر خارجہ کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

Now Reading:

ترک وزیر خارجہ کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ترکیہ برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے اور پائیدار تاریخی روابط ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ صدر اردغان کے بین الاقوامی سطح پر اُمت مسلمہ کے لیے فعال کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے بطور وزیر اعظم پاکستان اپنے یادگار دورہ ترکیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ  ترک تاجر پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔

Advertisement

چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تجارت میں اضافے کے لیے دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہوگا، بین الاقوامی فورمز پر بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی حمایت پر حکومت ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر بمباری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، مشرق وسطیٰ اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے ترکی کے عزم کا اعادہ کیا۔

تُرک وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطے کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

Advertisement

اس موقع پر سینیٹرز عرفان صدیقی، شیری رحمان اور سیکریٹری سینیٹ، سید حسنین حیدر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری دے دی
ہتھیار ڈالنے پرآمادہ کچےکے جرائم پیشہ افراد کو قومی دھارے میں لایا جائے، صدرآصف زرداری
دو دن میں کراچی سے 19 افراد کی لاشیں برآمد
آپریشن ہوگا اور ڈنکے کی چوٹ پر ہوگا، فیصل واوڈا
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 49 ارب سے زائد کا سالانہ بجٹ منظور
سوات واقعے کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر