Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی اس وقت کنفیوژن کا شکار ہیں،شرجیل میمن

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی اس وقت کنفیوژن کا شکار ہیں،شرجیل میمن
بانی پی ٹی آئی اس وقت کنفیوژن کا شکار ہیں،شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی اس وقت کنفیوژن کا شکار ہیں،شرجیل میمن

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت کنفیوژن کا شکار ہیں جبکہ 2018 سے پہلے بانی پی ٹی آئی نےقرضےمعاف کرانےوالوں کیلئےکیاکہا؟ لیکن اقتدار میں آتے ہی انہوں نے عارف نقوی کےقرض معاف کر دیئے۔

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عارف نقوی بانی پی ٹی آئی کے فنانسر تھے  ایک ایک شخص کو 20سے40 ارب روپے معاف کیے گئے۔

شرجیل انعام میمن کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کے خلاف لانچ کیاگیا اور اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کے خدشات غلط نہیں ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ میں نے کل کی پریس کانفرنس میں کوئی الزام نہیں لگایا بلکہ یہ سب بانی پی ٹی آئی کی کہی ہوئی باتیں ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ عبدالستارایدھی، ڈاکٹراسرار، حکیم سعید قومی ہیروزہیں یہ قومی ہیروز بانی پی ٹی آئی کی لانچنگ سے پہلے کیاکہتےتھے۔

Advertisement

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ نے کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نان کسٹم گاڑیوں پرکسٹم ڈیپارٹمنٹ ایکشن لیتا ہے اور ایک ہی نمبرپلیٹ 3،2 گاڑیوں پرلگی ہونابہت بڑاکرائم ہے جبکہ خواتین کیلئے مخصوص کاؤنٹر بھی بنائے جارہے ہیں۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں بھی ایک دفتر کھولنےجارہےہیں، شہری ٹیکس دیں تاکہ سرکاربہتر کام کرسکے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آسانی پیداکرنےکیلئےآن لائن بکنگ کی سہولت دی جارہی ہے، جبکہ محکمہ ایکسائزٹیکسیشن اربوں روپےٹیکس کی مدمیں لیتا ہے تاہم اب محکمہ مزید بہترطریقےسےکام کرےگا۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ اب یہاں آنے والوں کو ٹوکن ملےگا، یہ ساری سہولتیں بائیومیٹرک کردی گئی ہیں، افسران اےسی میں اور عوام گرمی میں بیٹھے ہوتے ہیں جبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر، ٹیکسز اور نمبر پلیٹ یہاں سےلی جاتی ہیں اس جگہ کوکارپوریٹ سیکٹرکی طرح بنانےکی کوشش کی ہے

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ نے مزید یہ بھی کہا کہ موٹر رجسٹریشن آفس سوک سینٹرپاکستان کا سب سےبڑادفترہے اور لوگوں کو اچھاماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بجلی کے زیادہ بل کی وجہ سے ایک بھائی کے ہاتھوں دوسرے بھائی کا قتل
پی ٹی آئی نے ایٹمی اثاثے گروی رکھوانے کے پیسے لیے تھے، اختیار ولی خان
شہر قائد میں بدترین ٹریفک جام پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
جب تک بجلی سستی نہیں ہوگی ڈیمانڈ نہیں بڑھے گی، چیئرمین اپٹما
آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، عوام ظالموں سے اپنا حق چھین کر لیں گے، حافظ نعیم
آئی بی اے ٹیسٹ کے امیدواروں کا پریس کلب پر احتجاج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر