Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی کا ملک دیوالیہ کرنے کا خواب پورا نہیں ہوسکا، عطاء تارڑ

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی کا ملک دیوالیہ کرنے کا خواب پورا نہیں ہوسکا، عطاء تارڑ
عطاء تارڑ

بانی پی ٹی آئی کا ملک دیوالیہ کرنے کا خواب پورا نہیں ہوسکا، عطاء تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ملک دیوالیہ کرنے کا خواب پورا نہیں ہوسکا۔

عطاء تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دوران عدت نکاح کیس ہم نے نہیں خاور مانیکا نے کیا ہے اور القادر ٹرسٹ میں عدالت کے ساتھ تعاون ہی نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ان سے ہضم نہیں ہو رہی ہے، ان کی کوشش تھی کسی طرح ملک ڈیفالٹ کرجائے، پاکستان کی جگ ہنسائی کر کے ملک کا نقصان کیا گیا۔

 عطاء تارڑ نے کہا کہ ملک کی سلامیت کو ہمیشہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ملک دیوالیہ کرنے کا انکا خواب پورا نہیں ہوسکا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9مئی کا واقعہ کرکے ملک کی ترقی کو داؤ پر لگایا گیا، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر کا کھلواڑ ہوا، انکو کبھی ملکی معیشت کا خیال ہی نہیں تھا، مظلوم کبھی سائفر کا جھوٹا بیانیہ بناتا ہے کیا؟ جنہوں نے ترقی کی ایک اینٹ نہیں لگائی، وہ بیانیہ بنارہے ہیں۔

Advertisement

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو ملک کے ساتھ کیا وہ کسی سے چھپاہوا نہیں، دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی، بانی پی ٹی آئی اپنے آپ کو شیخ مجیب سے ملانے کی کوشش کرتے ہیں، کیا شیخ مجیب بھی تحائف بیچا کرتے تھے؟ مظلوم بننے کی کوشش کرتے ہیں، کیا مظلوم کبھی دوست ممالک کے دیے گئے تحفے بیچتے ہیں؟

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا کون سی عقلمندی تھی، پاکستان نے ہمیشہ رہنا ہے اس نے ترقی کرنی ہے، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں نہیں رہا تو پاکستان نہیں رہے گا، بانی پی ٹی آئی اپنے مفاد کو ملک کے مفاد سے بڑھ کر سمجھتے ہیں۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ دوسرے ممالک کے ساتھ روابط بہت اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان کو غزہ کی صورتحال پر تشویش ہے، غزہ اور رفح میں جاری مظالم کی مذمت اور جنگ بندی پر زور دیا گیا، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، وزیر اعظم نے زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتا رہےگا، وزیر اعظم نے ورلڈ اکنامک فورم پر بھی فلسطین پر بات کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر کامیابیاں مل رہی ہیں، وزیر اعظم نے ناروے اور آئرلینڈ وزیر اعظم سے گفتگو کی، ناروے اور آئرلینڈ نے مشرق وسطیٰ کے حالات پر بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ملکی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں، 10ارب ڈالر کی یو اے ای کی جانب سے سرمایہ کاری ہوگی، عنقریب سعودی عرب بھی معاہدے کرنے جارہا ہے، ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری دے دی
ہتھیار ڈالنے پرآمادہ کچےکے جرائم پیشہ افراد کو قومی دھارے میں لایا جائے، صدرآصف زرداری
دو دن میں کراچی سے 19 افراد کی لاشیں برآمد
آپریشن ہوگا اور ڈنکے کی چوٹ پر ہوگا، فیصل واوڈا
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 49 ارب سے زائد کا سالانہ بجٹ منظور
سوات واقعے کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر