وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس کو ڈرون اور دیگر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے فنڈز کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس فورس ہیڈ کوارٹر کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر میں امن وامان سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں پولیس، پراسیکیوشن ڈیجیٹل مانیٹرنگ میں بہتری کے لئے اقدامات پر پیش رفت اور ریپ کی سزا دس سے پندرہ سال تک بڑھانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دوران اجلاس گینگ ریپ، بچوں سے زیادتی اور گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات کے سدباب کے لئے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اور پولیس کو کوراڈ کاپٹر ڈرون اور دیگر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے فنڈز کے اجرا کے لئے اصولی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں آئی جی پنجاب نے امن وامان کی صورتحال کے بارے میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کو تفصیلی بریفنگ دی اور تمام پولیس افسروں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیس کے لئے سائبر کرائم انوسٹی گیشن ٹریننگ مکمل کرلی گئی، پولیس افسروں اور اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی پر دسترس کے لئے ٹرینینگ جاری ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو پورے وسائل مہیا کریں گے، کرائم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News