Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کا فیلڈ اسپتال اور کلینک آن وہیلز پراجیکٹ پر اظہار اطمینان

Now Reading:

مریم نواز کا فیلڈ اسپتال اور کلینک آن وہیلز پراجیکٹ پر اظہار اطمینان

پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیلڈ اسپتال اور کلینک آن وہیلز پراجیکٹ پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

صحت مند پنجاب کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشیں رنگ لانے لگیں، شہروں اور دیہات میں فیلڈ اسپتال، کلینک آن وہیلز سے روزانہ ہزاروں مریض مستفید ہو رہے ہیں، کینسر، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات گھر میں ملنے لگی ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو خوش، خوشحال اور صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں، ہر سیکٹر میری ترجیح ہے مگر صحت کی سہولتوں کی بہتری پر پوری توجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولتیں مہیا کرنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف قابل  تحسین ہیں، فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویلز کے ذریعے ہزاروں مریضوں کے علاج کی سروسز خود مانیٹر کررہی ہوں، ہیلتھ ریفارمز کے ثمرات دیکھ کر عوام کی مزید خدمت کرنے کا جذبہ مزید تقویت پکڑرہا ہے، جہاں ہیلتھ سہولتوں کا فقدان ہے، اسٹیٹ آف دی آرٹ فیسیلٹی پہنچارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں مراکز صحت اور اسپتالو  کی اپ گریڈیشن اور ری ویمپنگ جاری ہے، صوبے کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال فنکشنل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

Advertisement

مریم نواز نے مزید کہا کہ ہر ضلع میں مکمل کارڈیالوجی اور پیڈز بلاک بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے، خدمت کا جذبہ ورثے میں ملا، اپنے عوام کے لئے ہر سہولت چاہتی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کچلاک دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کو گیدڑ قرار دے دیا
آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت؛ بلاول بھٹو کا اراکین اسمبلی اور سینٹرز کے لیے دعوت کا اہتمام
’اگر بانی پی ٹی آئی نے اشارہ دے دیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے ‘
تھوڑا صبر کرلیں بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، مصطفیٰ کمال کا پی ٹی آئی کو مشورہ
مخصوص نشستوں کا کیس؛ سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر