Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی کے خلاف مزید کیسز تیار کیے جارہے ہیں، علی محمد خان

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی کے خلاف مزید کیسز تیار کیے جارہے ہیں، علی محمد خان

بانی پی ٹی آئی کے خلاف مزید کیسز تیار کیے جارہے ہیں، علی محمد خان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مزید کیسز تیار کیے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کل سپریم کورٹ میں اپنا موقف پیش کی، انہوں نے سپریم کورٹ سے وکلاء کے ساتھ مشاورت کی اجازت مانگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب ترمیم کیس کی براہ راست نشریات پر ہمارا موقف ہے اسے براہ راست دکھایا جائے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اور کیسز تیار کیے جارہے ہیں، حکومت کو کہنا چاہتے ہیں پہلے کیسز بھی جعلی تھے ایف آئی کے نئے کیس میں کچھ نہیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ رؤف حسن نے کل واضع کیا بانی پی ٹی آئی کو اس ویڈیو سے متعلق کوئی علم نہیں، بانی پی ٹی آئی نے ہمشہ یہ کہا ہے فوج بھی میری ہے ملک بھی میرا ہے، حکومت کو ہم حکومت نہیں مانتے، بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی رول نہیں ہونا چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، انہوں نے ہمیشہ ملک کا وقار مد نظر رکھا۔ ہمارے وکلاء پر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Advertisement

تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے متنازعہ ٹوئٹ پر آج پارٹی کا کور کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے، کور کمیٹی بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ ہونے والی ویڈیو کا جائزہ لے گی، آج کور کمیٹی فیصلہ کرے گی بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والا مواد کو طرح کنٹرول ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے فچ ریٹنگ کی رپورٹ کو مسترد کردیا
ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر آگئی
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت
دنیا کی سب سے بڑی بس ساز کمپنی کا کراچی میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ
احسن اقبال کی زیر صدارت پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے اہم اجلاس
کراچی میں گرمی کی شدت، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر