Advertisement
Advertisement
Advertisement

محسن نقوی کا کیپٹل اسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور لیب کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

Now Reading:

محسن نقوی کا کیپٹل اسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور لیب کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

محسن نقوی کا کیپٹل اسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور لیب کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیپٹل اسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور لیب کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیپٹل اسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور اس دوران اسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے کیپٹل اسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور لیب کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سے ماسٹر پلان طلب کرلیا اور کہا کہ کیپٹل اسپتال میں آپریشن تھیٹرز سمیت علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے ایمرجنسی بلاک اور واررڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، تاہم بیشتر مریضوں نے اسپتال میں فراہم کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ بعض مریضوں نے طبی سہولتوں کے فقدان کی شکایات کیں۔

کینسر کے مرض میں مبتلا مریضہ راحیلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بیماری کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑیں اور کہا کہ 3 ماہ سے آرہی ہوں کوئی توجہ نہیں دیتا۔

Advertisement

محسن نقوی نے مریضہ کو دلاسہ دیا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسپتال کو مریضہ کے علاج کے حوالے سے ہدایات اور کہا کہ آپ فکر نہ کریں، آپ کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے ڈاکٹرز سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل پوچھے اور انہوں نے مریضوں سے مفت ادویات اور مفت ٹیسٹ کی سہولت کے بارے میں استفسار کیا۔

محسن نقوی نے ڈائیلسز یونٹ، واٹر پلانٹ اور دیگر وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور ڈائیلسز کرانے والے مریضوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔

اس دوران وزیر داخلہ نے لانڈری روم  اور صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور ایم آر آئی، سی ٹی سکین، ایکسرے اور انجیو گرافی روم کا بھی معائنہ کیا۔

وفاقی وزیر نے میڈیکل بلاک میں زیر علاج مریضوں سے بھی ملاقات کی اور طبی سہولتوں کا پوچھا اور انہوں نے ڈاکٹرز کی جانب سے چیک اپ نہ کرنے پر بزرگ خاتون کی شکایت کا فوری نوٹس لیا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو اپنی نگرانی میں بزرگ مریضہ کا علاج کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 500 بیڈز پر مشتمل اس اسپتال کو بہتر بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا، چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹل اسپتال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ ملکی ریلوے پروجیکٹ میں اہم پیشرفت، پاکستان، افغانستان اور ازبکستان نے فریم ورک پر دستخط کر دیے
’’نئی سوچ، نیا عزم‘‘؛ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کا شاندار آغاز، 6500 طلبہ کی بھرپور شرکت
ٹاس نے بدل دی سیاسی قسمت، خواتین نشست پر اے این پی بازی لے گئی
وزیر خارجہ کی کابل میں افغان ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور
پنجاب میں طوفانی بارشوں سے 63 افراد جاں بحق، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ
ایوان صدر میں ہونے والی بڑی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر