Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کا پاکستان کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنے کا مطالبہ

Now Reading:

آئی ایم ایف کا پاکستان کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا پاکستان کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بجٹ 25-2024 کی تیاریاں جاری ہیں، ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ کمرشل امپورٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کمرشل درآمد کنندگان کی خریداریوں پر ودہولڈنگ پر ٹیکس چھوٹ ہے، آئندہ مالی سال بجٹ میں کمرشل درآمد کنندگان کی آمدن پر انکم ٹیکس ودہولڈنگ لگانے کی تجویز ہے، کمرشل امپورٹرز پر 1 فیصد ٹیکس لگانے سےسالانہ 25 ارب روپے تک ریونیو متوقع ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں  ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا بھی امکان ہے جبکہ ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے مجموعی طور پر آئندہ مالی سال میں 30ارب روپے کا ٹیکس ریونیو حاصل ہونے کی توقع ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ٹریکٹرز اور کیڑے مارادویات پر ٹیکس استثنیٰ کے خاتمے سے زرعی لاگت مزید بڑھ جائے گی، رواں سال ٹریکٹرز اور کیڑے مارادویات کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم شہباز شریف کا آئندہ ہفتے ایران کا دورہ متوقع
پاکستان کی افغانستان پر تجارتی انحصار میں بڑی کمی کا انکشاف
سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ فواد چوہدری نے حیران کن انکشافات کردیئے
مخصوص نشستیں؛ پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو بڑا سرپرائز دے دیا
9 مئی کے مجرم نے منصوبہ سازی اور سہولت کاری کا اعتراف کرلیا، مریم نواز
اس سال تمام اسکیمیں مکمل ہونی چاہئیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر