Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاہتے ہیں محکموں کو اتنا فعال کریں جس سے عوام کو آسانی ہو، شرجیل میمن

Now Reading:

چاہتے ہیں محکموں کو اتنا فعال کریں جس سے عوام کو آسانی ہو، شرجیل میمن

پاکستان کا معاشی حب گیس کی لوڈشیڈنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، شرجیل میمن

سندھ کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں محکموں کو اتنا فعال کریں جس سے عوام کو آسانی ہو۔

وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ دیکھا گیا ہے لوگ کئی ماہ تک غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلا رہے ہیں۔

گاڑیاں کم رجسٹرڈ ہوں گی تو ٹیکس کلیکشن بھی کم ہی ہوگا، اب رجسٹرڈ کرانے تک گاڑیاں روڈ پر نہیں آسکتی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کئی ذمہ دار لوگ بھی غیر رجسٹرڈگاڑیاں چلا رہے ہیں یہاں تک کہ سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیاں بھی غیر رجسٹرڈ ملی ہیں، اس ضمن میں پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ مل کرکارروائیاں کر رہے ہیں۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے بھی گاڑیاں کم فروخت ہو رہی ہیں اور اداروں کواتنا برابولاجاتا ہے کہ وہ ڈی مورلائزہوجاتے ہیں۔

Advertisement

شرجیل میمن نے ٹیکس کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب آن لائن بینکنگ کے ذریعے بھی ٹیکس جمع کرائے جا سکتےہیں، اس کے علاوہ ٹیکس کلیکشن کے لیے موبائل سروس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ ٹارگٹ دیتا ہے ہم اسے پورا کرتے ہیں، اس کے علاوہ پبلک پرائیویٹ طرز پر ایک نیا سروس سینٹر بھی قائم کرنے جا رہے ہیں۔

شرجیل میمن کے مطابق اب سوک سینٹر کے علاوہ بھی گاڑیوں کا ٹیکس جمع ہوسکے گا۔ سروس سینٹرز کے اوقات کاررات 9 بجے تک ہوں گے جبکہ ٹیکس کلیشن مہم کا مقصد عوام وقت پر اپناٹیکس جمع کرائیں اس کے علاوہ ٹیکس اہداف کی خاطر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا عملہ سڑکوں پر کھڑاہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیکس ہمیشہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی محنت سے ہی جمع ہوا ہے، اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے ہمیشہ اپنے اہداف کو حاصل کیا ہے۔

شرجیل میمن کے مطابق عوام سستی کی وجہ سے بھی گاڑیوں کا ٹیکس جمع نہیں کراتے، جب ٹیکس نہیں جمع کراتے تو ہی ایکسائز اپنا ہدف مکمل نہیں کرپاتا، تاہم عملہ کم ہونے کی وجہ سے موجود عملہ دن رات کام کررہا ہے۔

صوبائی وزیر داخہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے آفس بنارہے ہیں تاکہ عوام آسانی سے آکر اپنے واجب رقم جمع کرائیں، ہم قانون پر عملدرآمد کے لیے سختی سے کام کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر