محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں آج سے شدید گرمی کا آغازہوگیا ہے اور یکم جون تک ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں آج پارہ 40 تا 42 ڈگری سینٹی گریڈ رینے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس وقت شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ آج مطلع صاف رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم گرمی کی لہر یکم جون تک جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق آج ملک کے بیشتر شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد 21، لاہور28، کراچی 30، پشاور30، کوئٹہ 15، گلگت 17،اسکردو 13، مری 20، فیصل آباد 30 اور ملتان میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News