Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت

Now Reading:

وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم کو ہدایت کی ہے کہ کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے لیے خصوصی طیارے کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں کرغزستان میں تمام پاکستانی طلباء اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔

ٹیلی فونک رابطے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کرغزستان میں موجو تمام پاکستانی طلباء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہا جائے اور زخمی پاکستانی طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے، ایسے طلباء جن کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد کرغیزستان میں مقیم ہیں ان کی وطن واپسی کا انتظام بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔

پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ آیواز بیک عطا خانوف سے ہوئی اپنی ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا۔

پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے، کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقہ نہیں ہوا، سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلباء بالکل محفوظ ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حالات معمول پر آنے کے باوجود اگر کوئی پاکستانی طالب علم وطن واپس چاہتا ہے تو اسے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ پاکستانی طلباء آج دو کمرشل پروازوں کے ذریعے بھی کرغزستان سے پاکستان پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی طلباء کو واپس لانے والا خصوصی طیارہ آج شام بشکیک کرغزستان کے لئے روانہ ہو گا اور رات کو 130 پاکستانی طلباء کو لے کر پاکستان پہنچے گا، تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا امریکی صدر کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا
پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کا جواب دیں گے، بیرسٹر گوہر
موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرا ر ہے گی، فچ کی پیشگوئی
وزیرِ اعظم کا یوم عاشور پر بہترین سیکیورٹی انتظامات پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اللہ کے فضل و کرم اور حکومت کے موثر اقدامات سے یوم عاشور پُرامن رہا، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر