Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا میں قید 43 پاکستانی قیدی جلد وطن واپس آئیں گے، وزیر داخلہ

Now Reading:

سری لنکا میں قید 43 پاکستانی قیدی جلد وطن واپس آئیں گے، وزیر داخلہ

سری لنکا میں قید 43 پاکستانی قیدی جلد وطن واپس آئیں گے، وزیر داخلہ

لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایک اور محاذ پر کامیابی حاصل کرلی، سری لنکا میں قید 43 پاکستانی قیدی وطن واپس آئیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے کی ملاقات ہوئی جس میں سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق کیا گیا۔

 ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی ملک واپسی کیلئے انتظامات کو چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ ان قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ ایک ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ کام کر رہی تھی، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات گزشتہ 7 دہائیوں میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں، پاکستان باہمی تعلقات کو مختلف شعبو ں میں مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے قیدیوں کی اپنے ملک واپسی کیلئے فوری اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ  پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

اس کے علاوہ ملاقات میں سیکیورٹی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، تاہم وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر کا خیر مقدم کیا۔

واضح رہے کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا، چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور متعلقہ افسران کے علاوہ سری لنکن ہائی کمشن کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی آئی نے ارکان قومی اسمبلی کی فہرست تیار کرلی
بجلی کا بل پاکستان کی بقا اور سلامتی کا مسئلہ ہے، مصطفیٰ کمال
اپنی ٹیم پر فخر ہے، سب نے مل جل کر خوب کام کیا، مریم نواز شریف
صدر مملکت کا امریکی صدر کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا
پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کا جواب دیں گے، بیرسٹر گوہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر