Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز کے 5 سالہ پلان کا شیڈول طلب کرلیا

Now Reading:

مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز کے 5 سالہ پلان کا شیڈول طلب کرلیا

مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز کے 5 سالہ پلان کا شیڈول طلب کرلیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایجوکیشن ریفارمز کے پانچ سالہ پلان کا ماہانہ شیڈول طلب کرلیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن ریفامز سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں پبلک اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے اسکول نیو ٹریش پراجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہ کیا جس کے بعد مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز کے پانچ سالہ پلان کا ماہانہ شیڈول طلب کرتے ہوئے پرائمری اسکول ہیڈز کو 32298 کمپوٹر ٹیب دینے کی منظوری دیدی۔

 اجلاس کے دوران ایک ہزار ایلیمنٹری اسکولوں میں آئی ٹی اینڈ سائنس لیب قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا اور سرکاری اسکولوں کے 3 لاکھ بچوں کو گوگل سرٹیفکیشن کے لئے معاہدے کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب ایجوکیشن کریکولم اینڈ ٹریننگ کے قیام کی تجاویز اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ایشئین ڈویلپمنٹ بینک سائنس لیب کے قیام کے لئے 100ملین ڈالر کی مالی معاونت کرے گی، ڈیجیٹل سفر برائے ٹیک ویلیپراجیکٹ کے تحت طلبہ کو گوگل سرٹیفکیشن کے مواقع ملیں گے اور 92فیصد سے زائد مفت کتابیں ڈیلیو کی جاچکی ہیں۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کو ہر صورت بہترین کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، رانا سکندر حیات، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری، سیکریٹری ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کچلاک دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کو گیدڑ قرار دے دیا
آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت؛ بلاول بھٹو کا اراکین اسمبلی اور سینٹرز کے لیے دعوت کا اہتمام
’اگر بانی پی ٹی آئی نے اشارہ دے دیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے ‘
تھوڑا صبر کرلیں بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، مصطفیٰ کمال کا پی ٹی آئی کو مشورہ
مخصوص نشستوں کا کیس؛ سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر