Advertisement
Advertisement
Advertisement

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں نہ لانے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش

Now Reading:

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں نہ لانے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں نہ لانے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں نہ لانے پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن اور پلاٹس کی خرید و فروخت پر ٹیکسیشن کا میکنزم تیار نہ ہو سکا، پلاٹس کی خرید و فروخت پر نان فائلرز کیلئے ٹیکس بڑھانے کی تجویز پر آئی ایم ایف متفق ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس کی خرید وفروخت کو ایف بی آر سے منسلک کرنے کیلئے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں جبکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر دستاویزی بنانے کیلئے کیش لین دین کی بجائے بینکنگ چینل استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں پلاٹس کی خریدوفروخت پر کیش لین دین کرنے پر اضافی ٹیکسز عائد کرنے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس کی کٹنگ، لینڈ پرچیزنگ سمیت تمام ریکارڈ کی رجسٹریشن کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق وفاق اور صوبوں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ٹیکسیشن پر ہم آہنگی کیلئے اتفاق نہ ہو سکا، پراپرٹی ایجنٹس کا ڈیٹا، پلاٹوں کی خریدوفروخت کو باقاعدہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ان ڈاکیومینٹڈ ٹرانزکشنز ختم کرنے کیلئے بجٹ میں اقدامات ہوں گے، پلاٹس کی خریدوفروخت کرنے والے نان فائلرز کیلئے ٹیکسز کی شرح بڑھائی جائے گی جبکہ پلاٹ کی خریدوفروخت پر نان فائلرز پر کیلئے 7 فیصد ودہولڈنگ اور 4 فیصد گین ٹیکس عائد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کا ایک اور بڑا اخبار بانی پی ٹی آئی کا حامی
یہ لوگ پیر پکڑتے، معافی مانگتے اور منتیں کرتے ہیں؛ فیصل واوڈا کی پی ٹی آئی پر تنقید
کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش
آبنوشی کے نظام کو مکمل طور پر درست کرنا ناگزیر ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو رہا کردیا گیا
وزیر خزانہ کی کے الیکٹرک کے وفد سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر