Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یواے ای نے پاکستان میں اربوں کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروا دی، جام کمال

Now Reading:

یواے ای نے پاکستان میں اربوں کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروا دی، جام کمال

یواے ای نے پاکستان میں اربوں کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروا دی، جام کمال

اسلام آباد: فاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں اربوں کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

وزیر تجارت جام کمال نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی ہے اور پاکستان میں 10ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا کہا ہے۔

انہوں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا گلف ممالک کا کامیاب دورہ رہا، کل یو اے ای کا دورہ تاریخی رہا، وزیراعظم نے ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کیلئے بہترین اقدامات کیے، بیرونی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

جام کمال نے مزید کہا کہ پاکستان میں بزنس کمیونٹی کا کلیدی کردار ہے، تاجربرادری کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، بجلی کرائسز، قیمتوں کا تعین، ایف بی آر ٹارگٹس پراقدامات کیے گئے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری آکر رہے گی، یواے ای کی قیادت کو ہم پر اعتماد ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سیاسی شعبدہ بازی کیلئے ایسے اقدامات اٹھارہے ہیں جن کی قانونی حیثیت نہیں، ہم ملک سے باہر چاروں صوبوں کی بات کرتے ہیں، دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ دن رات کام کررہے ہیں، آپکی طرح ٹریک سوٹ پہن کر ٹی وی پرصرف بیان نہیں دیتے، باقی صوبائی حکومت کی طرح کے پی عوام کی خدمت بھی کریں گے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کیلئے ایک جماعت رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے، تاریخ میں ایسا نہیں ہوا صوبائی حکومت وفاق سے پہلے بجٹ دے، یہ کےپی کو جانے والے 14 فیصد کا تخمینہ خود لگالیں گے، یہ وفاق کے بجٹ کا بھی خود تخمینہ لگالیں گے کہ اتنا فیصد ہے، شاید انکو ایس آئی ایف سی کی اسپیلنگ بھی نہیں آتی ہوگی، انکی ریڈلائن ایک شخصیت تھی ہماری ایس آئی ایف سی ہے،عطاتارڑ

انکا کہنا تھا کہ ہماری کامیابیاں مخالفین کو ہضم نہیں ہورہیں، جنہوں نے ملک کو برباد کیا اب ایس آئی ایف سی کے خلاف ہیں، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے مشترکہ کاوش شامل ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مرحوم ایرانی صدر رئیسی نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات کی تھی، اس ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان اور یواے ای کی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوئے، ہم جہاں جاتے ہیں وہاں سرمایہ کاری اورتجارت کی بات کرتے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف ڈیلیور کرنا جانتے ہیں، 10ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیےمختص کیےگئے ہیں، وزیراعظم نےواضح کیاکہ ہمیں امداد نہیں تجارت چاہیے، متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہتھیار ڈالنے پرآمادہ کچےکے جرائم پیشہ افراد کو قومی دھارے میں لایا جائے، صدرآصف زرداری
دو دن میں کراچی سے 19 افراد کی لاشیں برآمد
آپریشن ہوگا اور ڈنکے کی چوٹ پر ہوگا، فیصل واوڈا
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 49 ارب سے زائد کا سالانہ بجٹ منظور
سوات واقعے کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
وفاقی اورصوبائی حکومت کے ساتھ مل کرپولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر