Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم

Now Reading:

اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم

اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کا دورہ کیا اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لیا۔

محسن نقوی نے پوری دنیا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نارمل پاسپورٹ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو 30 روز میں جاری ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز  پر ہوگا، اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 4 ماہ جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ ڈیڑھ ماہ میں مل رہا تھا، پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، مقرر کردہ مدت کے اندر پاسپورٹ جاری نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا۔

وزیرداخلہ نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا، محسن نقوی کی پی ایس او اے ایس پی شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی۔

Advertisement

سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں نے نادرا کی کارکردگی کو سراہا اور کسی نے بھی نادرا کے حوالے سے شکایت نہیں کی، جس کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے اچھی پرفارمنس پر نادرا اسٹاف کو شاباشی دی۔

وفاقی وزیر نے پاسپورٹ اور نادرا کے عملے کی کمی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے موثر اسٹاف مینجمنٹ کا حکم دے دیا۔

اس دوران محسن نقوی نے پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کے عملے سے ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ متعین مدت میں جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں سے بھی ملے اور مسائل پوچھے۔

اس موقع پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے پر وزیراعظم نے مشاورت شروع کردی
میٹرک اور انٹر ٹیک پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شروع ہو رہا ہے، وزیر تعلیم
عوام کی سہولت کیلئے پنجاب کے تمام شہروں میں ماڈل بازار بنائیں گے، مریم نواز
پاکستان بارکونسل کے ممبران کا ایڈہاک جج کی تجویز سے لاتعلقی کا اظہار، پریس ریلیز جاری
پی ٹی آئی نے 38 آزاد اراکین کے وابستگی فارم الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے
"مقبوضہ کشمیر کی پاکستان سے محبت پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے"
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر