Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی قربانی کے جانوروں کی باقیات محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کی اپیل

Now Reading:

حکومت کی قربانی کے جانوروں کی باقیات محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کی اپیل

حکومت کی قربانی کے جانوروں کی باقیات محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کی اپیل

اسلام آباد: حکومت نے ایک آگاہی پیغام جاری کیا ہے جس میں لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قربانی کے جانوروں کی باقیات کو مخصوص جگہوں پر ٹھکانے لگانے کو یقینی بنائیں تاکہ پرندوں اور ہوائی جہاز کے تصادم کے خطرے سے بچا جا سکے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ ہوائی اڈوں کے اردگرد کے علاقوں میں آفل پھینکنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے پرندوں اور پرندوں کے جمع ہونے کا خدشہ ہے جو ہوائی جہاز سے ٹکرا سکتے ہیں اور کسی سنگین سانحے کا باعث بن سکتے ہیں۔

پیغام میں قوم پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قربانی کے جانوروں کی مناسب تلفی کے ذریعے صفائی اور ذمہ داری کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

دن کے آغاز پر ملک تمام چھوٹے بڑے شہروں، دیہاتوں اور قصبوں میں عید گاہوں، پارکس، کھلے مقامات اور مساجد میں عید الضحیٰ کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جس میں ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Advertisement

لوگ نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

یہ عید حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لوگ نماز عید کے بعد جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے عوام نے ہمیشہ مذہبی، فرقہ وارانہ رواداری کی مثال قائم کی، مراد علی شاہ
لاہور: دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 13 افراد شدید زخمی
بنگلا دیش: ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبہ کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ
سندھ رینجرز کی جانب سے یوم عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی دفترخارجہ طلبی، بنوں حملے پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا
ہمارے ارکان کو ان کے گھروں سے اٹھایا جارہا ہے، اسد قیصر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر